شوگرملزنے چینی کی فروخت کیلئے پیشکش جمع کرادیں

جمعہ 19 جولائی 2013 14:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 19جولائی 2013ء)شوگرملزنے چینی کی فروخت کیلئے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو پیش کشیں جمع کرادیں، ذرائع کے مطابق مقامی مارکیٹ میں چینی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹی سی پی نے پچاس ہزار ٹن چینی خریداری کیلئے ٹینڈڑ جاری کیا تھا، جس کے جواب میں اٹھاون شوگر ملوں نے پیش کشیں جمع کرائی ہیں، شوگر ملوں سے کم از کم دو ہزار سے پانچ ہزار ٹن تک چینی کی فروخت کی پیش کشیں طلب کی گئی تھیں، لیکن شوگر ملوں نے مطلوبہ مقدار سے کہیں زیادہ چینی کی فروخت میں دلچسپی ظاہر کی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق بولیاں اڑتالیس ہزار سے ساٹھ ہزار روپے فی ٹن کے درمیان دی گئی ہیں۔