ہریتھک روشن دماغی آپریشن کے بعد شاعر بن گئے

جمعہ 19 جولائی 2013 14:49

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 19جولائی 2013ء)بھارتی فلم کے ستارے ہریتھک روشن نے اپنے دماغی آپریشن کے بعد سے شاعری شروع کردی ۔تقریباً دس روز قبل ہریتھک کے دماغ کا ممبئی کے ایک اسپتال میں کامیاب آپریشن ہوا جس میں ڈاکٹرز نیان کے دماغ میں دو ماہ سے جمے ہوئے خون کو نکالا۔ہرتیک روشن کیسر میں فلم ” بینگ بینگ” کی شوٹنگ کے دوران چوٹ لگی تھی جس کے بعد سے ان کے سرمیں درد کی شکایت پیدا ہوئی، وہ مسلسل پین کلراستعمال کرتے رہے لیکن درد ٹھیک نہیں ہواجس پرمجبوراً انہیں آپریشن کرانا پڑا۔

(جاری ہے)

29 سالہ ہریتھک ان دنوں بیڈ ریسٹ پرہیں اور اپنے وقت کو شاعری کیلئے استعمال کررہے ہیں، حالیہ دنوں میں انہوں نے ایک نظم لکھی اوراسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پرپوسٹ کی۔اس نظم میں انہوں نے اپنے “آپریشن” کو موضوع بنایا۔ان کی شاعری پڑھ کرکچھ دوستوں کا کہنا ہے کہ جب تک وہ بیڈ ریسٹ پرہیں، وہ ایک متاثر کن مجموعہ ترتیب دے سکتے ہیں۔ہریتھک روشن کیایک مداح نے دلچسپ تبصرہ کیا کہ دماغی سرجری کے بعد میں نیسوچا کہیں ان کا دماغ مزید خراب نہ ہوجائے، ان کی شاعری شروع کرنے کے بعد میرا خدشہ درست ثابت ہورہا ہے۔