پنجاب:گیسٹرو بے قابو، تعداد69112 ہو گئی

ہفتہ 20 جولائی 2013 11:34

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جولائی 2013ء) پنجاب میں گیسٹرو کی وباء روز بروز بڑھتی جا رہی ہے، رواں ماہ سترہ ہزار متاثرہ افراد کو ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیسٹرو کے مرض نے لوگوں کو پریشان کررکھا ہے، ان دنوں سرکاری ہسپتال اس مرض سے متاثرہ مریضوں سے بھرے نظر آتے ہیں جہاں پانچ سال سے کم عمرکے بچوں کی تعداد چار سو بہتر جبکہ نو سو اٹھارہ مریضوں کی عمریں پانچ سال سے زائد ہیں۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گندے پانی کا استعمال اس مرض میں اضافے کا سبب بن رہا ہے،حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر پرانے ٹیوب ویلز کے پائپوں کی صفائی اور زنگ آلود پانی کی لائنوں کو تبدیل کرنا ہو گا۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق یکم جون سے ابتک صوبے میں گیسٹرو سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد انہتر ہزار ایک سوبارہ ہو چکی ہے اورچوبیس گھنٹوں کے دوران دوہزار تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں ایک ہزار نوسو دو مریضوں کا تعلق صوبائی دارالحکومت لاہور سے ہے۔

متعلقہ عنوان :