پشاور ہائی کورٹ کے احکامات ،محکمہ صحت کا صوبے بھر میں جعلی ادویات کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

اتوار 21 جولائی 2013 21:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21جولائی۔2013ء) پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں محکمہ صحت نے پشاور سمیت صوبے بھر میں جعلی ادویات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تام اضلاع کے لیے خصوصی چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو عنقریب جعلی ادویات کے خلاف کاروائی کا آغاز کریں گی پشاور ہائی کورٹ نے جعلی ادویات کے کاروبا ر کا سخت نوٹس لیا تھا اور محکمہ صحت کو سخت وارننگ دی تھی کہ یہ کاروبار نہ روکا گیا تو عدالت خود کوئی اقدام اٹھائے گی جس پر محکمہ صحت نے جعلی ادویات کے خلاف آپریشن شروع کرنے کے لیے تمام اضلاع کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں ۔

متعلقہ عنوان :