نوشہرہ ،صوبائی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر فخرعالم عرفان اور کمشنر پشاور ڈویژن صاحبزادہ محمد انیس کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ ،عملے کی دوڑیں لگ گئیں،سیکرٹری صحت اور کمشنر پشاور ڈویژن نے مریضوں میں رمضان پیکج تقسیم کیا

اتوار 21 جولائی 2013 21:22

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21جولائی۔2013ء) صوبائی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر فخرعالم عرفان اور کمشنر پشاور ڈویژن صاحبزادہ محمد انیس کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ ، ہسپتال میں موجود عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔ سیکرٹری صحت اور کمشنر پشاور ڈویژن نے مریضوں میں رمضان پیکج تقسیم کیا۔ اور ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات پر شدید برہمی کااظہار جبکہ شعبہ حادثات اور دیگر وارڈز میں غریب مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنے کی ہدایت ۔

تفصیلا تکے مطابق صوبائی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر فخرعالم عرفان اور کمشنر پشاور ڈویژن صاحبزادہ محمد انیس اور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ سید مبشر حسین کے ہمراہ ڈی ایچ کیو نوشہرہ پہنچے۔ انھوں نے ہسپتال میں شعبہ حادثات اور وارڈز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

مریضوں اور لواحقین میں رمضان کا پکا پکایا کھانا تقسیم کیا۔ اس موقع پر موجود ڈاکٹرز اور دیگر عملے کے ہمرا ہ ہسپتال کا معائنہ کیا۔

انھوں نے ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات کا نوٹس لیا اور ہدایت کی کہ ہسپتال کی صفائی کو یقینی بنایاجائے مریضوں نے شکایت کی کہ شعبہ حادثات میں حکومت کے ہدایا ت کے باوجود مفت ادویات فراہم نہیں کی جارہی جبکہ وارڈز میں غریب مریضوں کو نظر اندا کیاجارہا۔ اوریہ بھی شکایت کی او پی ڈی چیٹ، ایکسرے، ٹیسٹوں ، ای سی جی ، الٹراساونڈ کی فیسوں کے بارے میں شکایت اورکہا کہ کوئی رسید فراہم نہیں کی جارہی جبکہ ڈاکٹروں کے حوالے سے انھوں نے شکایت کی کہ ہسپتال میں ڈاکٹر اوردیگر عملے کی کمی ہے۔ جبکہ لیڈی ڈاکٹرمہناز جو کہ کافی عرصے سے ہسپتال میں ہی اپنا کلینک چلا رہی ہے۔ براجمان ہے۔ انھوں نے وزیر اعلی خیبرپختون خوا سے اصلاح احوال کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :