حجاج کیلئے جان لیوا وائرس کرونا سے بچاوٴ کی تربیت لازمی قرار

پیر 22 جولائی 2013 23:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22جولائی۔2013ء) قومی ادارہ صحت نے حجاج کے لیے جان لیوا وائرس ، کرونا ، سے بچاوٴ کی تربیت لازمی قرار دے دی ، پاکستان کے حج میڈیکل مشن کو بھی بیماری سے متعلق تربیت لینا ہو گی۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ صحت کے ماہرین نے اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کے حکام سے ملاقات کی اور سعودی عرب میں موجود خطرناک وائرس کرونا سے بچاوٴ کے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ قومی ادارہ صحت نے حجاج کے لیے کرونا وائرس سے بچاوٴ کی تربیت لازمی قرار دی۔ قومی ادارہ صحت نے سفارش کی کہ اس سال حج میڈیکل ادویات کے ساتھ صابن ، ماسک اور جراثیم کش محلول بھی سعودی عرب لے کر جائے جبکہ کرونا وائرس سے متعلق معلوماتی کتابچے ، حاجی کٹ ، کا لازمی حصہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :