پنجاب میں گیسٹرو سے متاثرہ افراد کی تعداد1لاکھ سے تجاوز

بدھ 24 جولائی 2013 15:44

لاہور/فیصل آباد/ ڈیرہ غازی خان /گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 24جولائی 2013ء) محکمہ صحت پنجاب کی گیسٹرو کے مرض پر قابو پانے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں‘24 گھنٹوں کے دو ران مزید 2397 مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل ہو گئے ‘یکم مئی سے اب تک گیسٹرو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 4604 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب اپنی سر توڑ کوششو ں کے باوجود گیسٹرو پر قابو نہیں پا سکا۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق یکم مئی سے ابتک صوبے میں گیسٹرو سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 4604ہوچکی ہے اورچوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں2397کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 846مریضوں کا تعلق صوبائی دارالحکومت لاہور سے ہے۔فیصل آباد سے 211اور ڈیرہ غازی خان سے 216مریض سرکاری ہسپتالوں میں داخل کرائے گئے،اس وقت میو ہسپتال میں 22‘سروسز میں 8، گنگارام میں 7، جناح ہسپتال میں 6، جنرل ہسپتال میں 30، چلڈرن ہسپتال میں 14، میاں منشی ہسپتال میں 11،گورنمنٹ سید مٹھا ہسپتال میں 4 اور گورنمنٹ نوازشریف ہسپتال یکی گیٹ میں 5افراد زیرعلاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :