لیہ ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں غیر معیاری انجیکشن کے استعمال سے 20 مریضوں کی بینائی جانے کا خدشہ

بدھ 24 جولائی 2013 20:38

لیہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24جولائی۔2013ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں غیر معیاری انجیکشن کے استعمال سے 20 مریضوں کی بینائی جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو لیہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال آئی وارڈ کے انچارج ڈاکٹر ذیشان کے مطابق ہسپتال میں غیر معیاری انجیکشن کے استعمال سے 28 مریض سخت متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 20مریضوں کی بینائی جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ ڈاکٹر ذیشان کے مطابق حکومت غیر معیاری انجیکشن کے استعمال کی تحقیقات کراکر ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچائے ۔