پشاور،ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی گل ولی قاتلانہ حملے میں زخمی، محافظ اور ڈرائیور شہید،گل ولی خان کو سینے اور ٹانگ میں دو گولیاں لگی ہیں ، طبی امدادی دی جا رہی ہے،ہسپتال انتظامیہ

جمعرات 25 جولائی 2013 13:03

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 25جولائی 2013ء ) پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمانڈنٹ فرنٹیئر ریزرو پولیس گل ولی خان زخمی جبکہ ان کا گن مین اور ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گلہبار میں انم صنم چوک کے قریب ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی گل ولی خان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے ان کا گن مین اور ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ گل ولی خان زخمی ہو گئے جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق گل ولی خان نے زخمی ہونے کے باوجود موٹرسائیکل سواروں پر جوابی فائرنگ کی جس پر وہ فرار ہوئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گل ولی خان کو سینے اور ٹانگ میں دو گولیاں لگی ہیں اور انہیں طبی امدادی دی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی گل ولی خان اس سے قبل کرک، بنوں، سوات اور دیگر اضلاع میں ڈی پی او کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :