محکمہ صحت پنجاب خسرہ پر قابو پانے میں ناکام ، فیصل آباد میں خسرہ سے متاثرہ 2 سالہ بچی دم توڑ گئی،رواں سال خسرہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 205 ہو گئی

جمعرات 25 جولائی 2013 23:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25جولائی۔2013ء) محکمہ صحت پنجاب خسرہ پر قابو پانے میں ناکامفیصل آباد میں خسرہ سے متاثرہ دوسالہ بچی دوران علاج دم توڑ گئی۔ساڑھے سات ماہ کے دوران صوبے میں ہونے والی اموات کی تعداد 205 ہو چکی ہے۔ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں دوسالہ ماہم رات گئے دوران علاج دم توڑگئی جس کے بعد صوبے میں ساڑھے سات ماہ کے دوران خسرے کے مرض سے ہونے والی اموات کی تعداد اب دوسو پانچ تک جاپہنچی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں خسرے کے مرض میں مبتلابیس بچے زیر علاج ہیں۔ ساڑھے سات ماہ کے دوران صوبے میں خسرے سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد بائیس ہزار سات سو ستر اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں پانچ ہزار آٹھ سو اکاون ہو چکی ہے چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ،ملتان بہاولپور ،مظفرگڑھ،راجن پور اور وہاڑی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں مزید 37بچوں میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :