پنجاب بار کونسل نے نعیم بخاری کی بنیادی رکنیت منسوخ کر دی۔چیف جسٹس کے خلاف خط لکھنے والے سینئر وکیل کی پنجاب بھر کی بار کونسلوں کے دفاتر میں داخلے پر بھی پابندی عائد

ہفتہ 10 مارچ 2007 17:11

پنجاب بار کونسل نے نعیم بخاری کی بنیادی رکنیت منسوخ کر دی۔چیف جسٹس ..
لاہور (اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار10 مارچ2007) پنجاب بار ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف خط لکھنے پر سینئر وکیل نعیم بخاری کی بنیادی رکنیت منسوخ کر دی ہے اور صوبے بھر میں بار دفاتر میں ان کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب بار ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین طارق جاوید وڑائچ نے لاہور میں دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بار ایسوسی ایشن نے ایڈووکیٹ نعیم بخاری کی رکنیت منسوخ کر دی ہے کیونکہ وہ پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حکومتی آلہ کار بن گئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کوغیر فعال کرنے کے خلاف 12 اور 13 مارچ کوعدالتوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور احتجاجی جلوس نکالے جائیں گے اور یہ بحران ختم ہونے تک صوبے بھر میں بار کے دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے جب کہ 9 مارچ کو ہر سال یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ نئے چیف جسٹس اور ان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے والے ججوں کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا ۔