ڈینگی کیخلاف حکومتی کاوشیں ایک مسلسل عمل ہے‘مجتبیٰ شجاع الرحمن، ڈینگی وائرس سے بچنے کے لئے علماء سمیت معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار اداکرنا ہے‘علماء کرام کے وفد سے گفتگو

ہفتہ 27 جولائی 2013 20:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27جولائی۔2013ء) وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبی شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ڈینگی کے تدارک کے لئے ہم نے بھرپور کاوشیں کیں اور ڈینگی کے خلاف یہ جنگ ایک مسلسل عمل ہے ‘ ڈینگی وائرس سے بچنے کے لئے علماء سمیت معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار اداکرنا ہے‘علماء کرام اپنے خطبات میں عوام کو گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے کی تلقین کریں تا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش نہ ہو اور ڈینگی بخار سمیت دیگر متعددی بیماریوں سے بچا جا سکے-عوام کے مختلف وفود اورعلماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبی شجاع الرحمن نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے خلاف حکومت پنجاب نے گزشتہ سال تمام ممکنہ وسائل استعمال کیے اوراب بھی ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے 102ارب روپے خرچ کرے گی جو صوبائی بجٹ کا 10.9فیصد ہے -انہوں نے کہا کہ حفظان صحت کے لئے امراض کی تشخیص اور علاج کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بچاؤ کی تدابیر کو یکساں اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے تاکہ لوگ کم سے کم ہسپتالوں کا رخ کریں-انہوں نے کہا کہ امراض سے بچاؤ کے لئے حفاظتی پروگرام کے لئے حکومت نے وافر گرانٹ فراہم کی ہے اور صحت عامہ کے مختلف شعبوں میں نئے حفاظتی پروگرام بھی شروع کئے جارہے ہیں-انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں نے ڈینگی بخار کے خلاف شعور بیدار کیا اور حکومتی اقدامات کے باعث موجود ہ سیزن کے دوران ڈینگی بخار کوپھیلنے سے روک دیاجائے گاتاہم معاشرے کے تمام طبقے عوام خصوصاً محنت کشوں کوڈینگی بخار کی حفاظتی تدابیر سے آگاہ کریں-

متعلقہ عنوان :