امیر مقام کا ضمنی انتخابات میں این اے 13 سے سجاد خان کو کامیاب کرانے کے لئے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے حمایت حاصل کر نے کے لئے صوابی کا دورہ ، اسلام امن ، بھائی چارے ، پیار و محبت کے علاوہ تمام طبقوں کے حقوق کے تحفظ کا درس دے رہاہے ، ن لیگ کی حکومت ملک میں مساجد ومدارس کے تقدس کر پامال نہیں کر نے دے گی، عوام کے جان ومال ، دینی مدارس و مساجد کی تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے،مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر انجینئر امیر مقام کی گفتگو

اتوار 28 جولائی 2013 17:46

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28جولائی۔2013ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر انجینئر امیر مقام نے ضمنی انتخابات میں صوابی کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 13صوابی2سے حاجی سجاد خان کو کامیاب کرانے کے لئے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے حمایت حاصل کر نے کے لئے اتوار کو صوابی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر این اے13سے جے یو آئی ( نظریاتی) کے امیدوار مولانا خلیل احمد مخلص سابق ایم این اے،پی پی پی کے امیدوار اسد زمان شیر اور عوامی جمہوری اتحاد کے امیدوار حاجی نورالحسن نے غیر مشروط طور پر مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی سجاد کے حق میں دستبر دار ہونے اور ان کو مکمل سپورٹ کر نے کا اعلان کیا۔

امیر مقام نے دارالعلوم سعیدیہ میں مولانا خلیل احمد مخلص سے شیر آباد جلبئی میں پی پی پی کے امیدوار اسد زمان شیر اور رحم شیر عرف پہلوان، گدون میں حاجی نورالحسن کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جب کہ امیر مقام نے دارالقرآن پنج پیر میں دورہ تفسیر کے موقع پر جماعت اشاعت التوحید والسنت پاکستان کے امیر شیخ القرآن مولانا محمد طیب طاہری سے تفصیلی ملاقات کی۔

جس میں ماضی طرح مستقبل میں بھی مولانا طیب طاہری نے مسلم لیگ کو سپورٹ کر نے کا اعلان کیا۔اور کہا کہ ہم کسی لالچ یا مفادات کے لئے نہیں بلکہ ملک میں امن لانے ، مساجد و مدارس کے تقدس اور علماء کی عزت نفس بحال کر نے کے لئے موجودہ حکومت کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے حالیہ انتخابات کو مسلم لیگ ن کے ساتھ تعاون کر نے پر مولانا محمد طیب کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ ہمارا مذہب اسلام امن ، بھائی چارے ، پیار و محبت کے علاوہ تمام طبقوں کے حقوق کے تحفظ کا درس دیتا ہے۔

ن لیگ کی حکومت ملک میں مساجد ومدارس کے تقدس کر پامال نہیں کر نے دے گی۔ عوام کے جان ومال کے علاوہ دینی مدارس و مساجد کی تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ مسلم لیگ ن اور علماء کا منزل ایک ہے اس لئے تمام علمائے کرام اور سیاستدانوں کو مل کر ایک سوچ و فکر کے ساتھ کام کر نا چاہئے تاکہ یہاں ملک میں امن و سکون آسکے۔ اوریہی مسلم لیگ ن کا ایجینڈا ہے مدارس میں طلباء کا دینی علوم کے حصول کا مقصد رضائے الہی ہے۔

اسلام امن کا درس دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک سے جلد ظلم و بر بریت کا خاتمہ ہو جائے گا اور ملک کو بد امنی ، لوڈ شیڈنگ اور دیگر مسائل سے عملی طور پر نکال لینگے اس موقع پرمولانا خلیل احمد مخلص نے امیر مقام پر زور دیا کہ مسلم لیگ ن پارلیمنٹ کے اندر تما م قانون سازی نظام شریعت کے مطابق کریں اور غیر شرعی قوانین کا راستہ ہمیشہ کے لئے بند کر دیا جائے۔ ضلعی صدر ن لیگ حاجی افتخار خان ، ایم پی اے حاجی شیرا ز خان ، امیدوا ر این اے 13صوابی2حاجی سجاد ، عامر سعید ، اسرار احمد ، انتظار محمد ، شیر علی جدون، محمد رحیم جدون، رفیق ٹھیکہ دار، محمد علی اور جاوید شاہ منصوربھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :