حکومت پنجاب نے ڈینگی ہیلپ لائن سروس بحال کر دی

پیر 29 جولائی 2013 11:35

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29جولائی 2013ء) ڈینگی ہیلپ لائن سروس بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بند کر دی گئی تھی ۔ ہیلپ لائن تین روز بند رہی جس سے عوام کو ڈینگی سے متعلق شکایات درج کرانے میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ برسات میں ڈینگی کی پرورش روکنے کے اقدامات بھی متاثر ہو رہے تھے۔ دنیا نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد پیر کی صبح دفاتر کھلنے پر اعلی حکام نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیلی فون بل ادا کر دیا جس کے بعد ڈینگی ہیلپ لائن بحال کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :