باجوڑایجنسی ، انڈین میڈیسن اور جعلی ادویات کے خلاف پولیٹیکل انتظامیہ اور محکمہ صحت کا چھاپہ

منگل 30 جولائی 2013 21:09

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30جولائی۔2013ء) باجوڑایجنسی میں انڈین میڈیسن اور جعلی ادویات کے خلاف پولیٹیکل انتظامیہ اور محکمہ صحت کا چھاپہ۔ہسپتال کا دورہ ۔ صفائی کے ناقص صورتحال کا نوٹس ۔ ایک ہفتے کے اندر اندر صفائی کا نظام بہتر کرنے اور غیر حاضر عملے کا حاضر کرنے کا حکم ۔ درجنوں دکانوں پر چھاپے ایجنسی بھر کے میڈیسن کے دکانداروں نے ائندہ کے لیے انڈین میڈیسن کے خرید و فروخت سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا ۔

تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات کے تحت باجوڑایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ سید عبدالجبارشاہ،اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اسد سرور،پولیٹیکل تحصیلدار خالد خان اور محکمہ صحت باجوڑایجنسی کے حکام کے ایک مشترکہ چھاپہ مار ٹیم نے منگل کے روز ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کے میڈیسن مارکیٹ میں انڈین میڈیسن اور جعلی ادویات کے خلاف مختلف دکانوں پر چھاپے مارے ۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل ایجنٹ سید عبدالجبار شاہ کے موجودگی میں پولیٹیکل انتظامیہ اور محکمہ صحت کے چھاپہ مار ٹیم نے درجنوں دکانوں پر چھاپے مارے اور دکانداروں سے کہا کہ وہ ہر گز دکانوں میں انڈین میڈیسن اور جعلی ادویات فروخت کرنے سے گریز کریں ۔ اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ سید عبدالجبار شاہ نے تمام دکانداروں سے کہا کہ وہ ملک اور عوام کے بہترمفاد میں انڈین او رجعلی ادویات کی خرید وفروخت بند کریں اور ائندہ کے لیے جس کے پاس انڈین اور جعلی ادویات برامد ہوئی ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائی گی ۔

دریں اثناء باجوڑایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ سید عبدالجبار شاہ نے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کا دورہ بھی کیا ۔ اس موقع پر وہ عوام سے بھی ملیں ۔ عوام نے پولیٹیکل ایجنٹ کے سامنے شکایات کے انبار لگادئیے ۔ پولیٹیکل ایجنٹ سید عبدالجبار شاہ نے ایم ایس ہسپتال کو ایک ہفتے کا ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر ہسپتال میں صفائی کا نظام ٹھیک کیاجائیں او ر مختلف شعبوں میں جو کمی ہے اُس کو جلد از جلد پورا کیاجائیں ۔ پولیٹیکل ایجنٹ نے کہا کہ غیر حاضر عملے کو ایک ہفتے کے اندر اندر حاضر کیاجائیں ۔انھوں نے خبردار کیا کہ اگر ایک ہفتے کے دوران ہسپتال میں صفائی کا نظام بہتراور غیر حاضر عملے کے حاضری کو یقینی نہیں بنایا گیا تو اس کے بعد سخت ایکشن لیاجائیگا۔