ُپاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے چینی بحریہ کے ہاسپٹل شپ ’پیس آرک ، نے پاکستانی مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا شروع کردیں ،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندیلہ کاپیس آرک ، کا دورہ

بدھ 31 جولائی 2013 22:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔31جولائی۔ 2013ء) ُپاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے چینی بحریہ کے ہاسپٹل شپ ’پیس آرک ، نے پاکستانی مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا شروع کردیں ،اب تک 800سے زائدمریضوں کا علاج کیا گیا جن میں سے تقریبا 500مریضو ں کا ہاسپٹل شپ پر طبی معائنہ ہوا، سرجیکل، آرتھو پیڈک اور دانتوں کے مسائل میں مبتلا لگ بھگ 300مریض پی این ایس شفا میں قائم کردہ میڈیکل کیمپ میں علاج کی غرض سے آئے جن میں گائناکولوجی سے متعلق کیسز بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندیلہ نے دیگر اعلی شخصیات کے ہمراہ بدھ کو پیس آرک ، کا دورہ کیا۔ نیول چیف کی آمد پر مشن کمانڈر شین ہاؤ اور جہاز کے کمانڈنگ افسر نے ان کا ٰخیر مقد م کیا۔ انہوں نے ہاسپٹل شپ کے مختلف شعبو ں کا دورہ کیا جس کے دوران انہیں ’مشن ہارمنی ، سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والی اعلی سول شخصیات اور فوجی حکام، غیر ملکی مندوبین اور کراچی میں موجود چین کی معزز شخصیات نے بھی جہاز کا دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :