خیبر پختونخوا حکومت نے بجلی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا،مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں قیمتوں میں اضافے کی بات ہی نہیں ہوئی،وفاقی حکومت اضافے کو مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس سے منسلک نہ کرے،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نا انصافی ہے،وزیر صحت اور صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت علی یوسفزئی کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 1 اگست 2013 18:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1اگست۔ 2013ء) وزیر صحت اور صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مکمل طور پر مسترد کر تی ہے ۔

(جاری ہے)

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ وفاقی حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مشترکہ مفادات کونسل سے منسلک کرتی ہے حالانکہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر کوئی بات ہی نہیں کی گئی ۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی بجائے اس کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے جو سراسرا ناانصافی ہے ۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :