حکومت آزاد کشمیر کی ناقص حکمت عملی ‘بارشوں نے بنیادی مرکز صحت جاتلاں کو تالاب میں تبدیل کر دیا،بنیادی مرکز صحت کے کمروں اور صحن میں کئی کئی فٹ پانی جمع ‘مریضوں کیلئے مرکز میں ٹھہرناوبال جان بن گیا

جمعہ 2 اگست 2013 14:32

جاتلاں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2اگست۔ 2013ء) حکومت آزاد کشمیر کی ناقص حکمت عملی تعمیر و ترقی کے دعوے صرف اخبارات تک حالیہ بارشوں نے بنیادی مرکز صحت جاتلاں کو تلاب کی شکل دے دی بنیادی مرکز صحت کے کمروں اور صحن میں کئی کئی فٹ پانی جمع جمع شدہ پانی مریضوں کے لیے وبال جان بن گیا کمروں میں پڑا ہوا فرنیچر پانی میں تیرنے لگا بنیادی مرکز صحت کے ملازمین اور ہسپتال میں آنے والے مریض پرشان حال سیکٹروں مریض پرشانی کے عالم میں واپس گھروں کو روانہ ہو رہے ہیں ایک طرف حکومت آزاد کشمیر تعمیر و ترقی کے دعوے کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب سرکاری بلڈنگ حکومت کے لیے لمہ فکریہ بنی ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق حلقہ کھڑی شریف کی یونین کونسل نواں گراں اور ایک اہم تجارتی مرکز جاتلاں کی ڈسپنسری کی بوسیدہ بلڈنگ میں حالیہ بارشوں نے تلاب کی شکل دے دی حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ صحت کی ناقص حکمت عملی سے سیکٹروں مریضوں کے لیے بنیادی مرکز صحت جاتلاں میں جمع پانی وبال جان بن گیا مریض اور ملازمین پرشان حال وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدلمجید نے بنیادی مرکز صحت کو آر ایچ سی کا درجہ دینے کا اعلان کیا مگر وہ اعلان کی حدتک رہ گیا ہسپتال میں جمع شدہ پانی کہیں کہیں دنوں تک ختم ہونے کا نام نہیں لیتا اس سے قبل بھی بارشوں کے دنوں میں بنیادی مرکز صحت کی یہی صورتحال ہوتی ہے مگر آج دن تک کسی حکومتی اہلکار اور نہ محکمہ صحت کے آفسران نے نوٹس لیا ہے حکومت غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے الٹا ذلیل خوار کر رہی ہے اگر بنیادی مرکز صحت جاتلاں کی یہی صورتحال رہی تو غربیوں کو مفت چک آپ اور ادویات کی بجاے قرض لیکر پرائیوٹ ڈاکڑوں سے چک آپ کروانا پڑے گا وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ہیلتھ بنیادی مرکز صحت کا وزٹ کریں اگر اعلی حکام نے اس کی طرف توجہ نہ دی تو کسی وقت بھی یہ بلڈنگ بڑے حادثے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے بنیادی مرکز صحت کی بلڈنگ کو نئے سرے سے تعمیر کروانے میں اپنا کردار ادا کریں تا کہ عوام علاقہ کو صحت کے حوالے سے بہتر سہولیات میسر آسکیں

متعلقہ عنوان :