انڈونیشیا میں برڈ فلو وائرس سے مزید ایک خاتون ہلاک

پیر 12 مارچ 2007 12:31

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2007ء) انڈونیشیا میں برڈ فلو وائرس سے مزید ایک خاتون ہلاک ہو گئی جس کے بعد ملک میں وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد65ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام صحت کے مطابق مشرقی جاوا کے ایک ہسپتال میں برڈ فلو وائرس میں مبتلا بیس سالہ خاتون ہلاک ہو گئی جس سے اب تک ملک میں برڈ فلو وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 65ہو گئی ہے۔2003 سے اب تک ایشیا میں لاکھوں پرندوں کو ہلاک کیا جاچکاہے اور برڈ فلو وائرس سے دنیا بھر میں ایک سو پینسٹھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :