میرے اصول، اقدار اور خواب سب وزیراعلی پنجاب شہباز شریف جیسے ہیں،پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل محفوظ ہے ، کرپشن ایک کینسرجسکو ختم کر نا ہو گا ، لاہور کی سڑکیں گلاسکو کی سڑکوں سے بہتر ہیں ، پچھلے 5 سالوں میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں بھرپور ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں، پاکستان کی مستقل خدمت کے لئے برطانیہ کی شہریت چھوڑی ہے،پنجاب کے نامزد گورنر چودھری محمد سرور کاانٹر ویو

ہفتہ 3 اگست 2013 22:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3اگست۔ 2013ء) پنجاب کے نامزد گورنر چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ میرے اصول، اقدار اور خواب سب وزیراعلی پنجاب شہباز شریف جیسے ہیں،پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل محفوظ ہے تاہم کرپشن ایک کینسرجسکو ختم کر نا ہو گا ، لاہور کی سڑکیں گلاسکو کی سڑکوں سے بہتر ہیں اور پچھلے پانچ سالوں میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں بھرپور ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں،عارضی گورنری کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کی مستقل خدمت کے لئے برطانیہ کی شہریت چھوڑی ہے۔

اپنے ایک انٹر ویو میں چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اب ایوان وزیراعلی اور گورنر ہاس میں اقتدارکی چپقلش نہیں ہوگی بلکہ صحت اور تعلیم سمیت عوامی مسائل کے حل کے لئے پنجاب حکومت کا دایاں ہاتھ بن کے کام کریں گے ، میں وی آئی پی کلچر کے خلاف ہوں اب گورنرہاس میں پنجاب کے محروم طبقات یتیم، مزدور، ایس او ایس ویلج کے بچے اور سرکاری سکولوں کے طالب علم وی آئی پی ہوں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے نامزد گورنر کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی ان کے گورنر بننے پر بہت خوش ہیں اور انہوں نے عارضی گورنری کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کی مستقل خدمت کے لئے برطانیہ کی شہریت چھوڑی ہے ان کا دل اپنے غریب ہم وطنوں کو دیکھ کے کڑھتا ہے وہ پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لئے کام کریں گے۔