عوامی فلاح و بہبود کے منصوبہ جات شروع کیے جائیں گے ،تعلیم، صحت اور روزگار کی بنیادی ضروریات بلا تخصیص فراہم کرنے کیلئے موجودہ حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے، موجودہ حکومت نے تعلیمی پالیسی بنائی ، میڈیکل کالج اور یونیورسٹیوں کا آغاز کیا ،مزیدبڑے پراجیکٹ آئندہ چند ماہ شروع کئے جائیں گے ،پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدرآزادکشمیر کے وزیر جنگلات وائلڈلائف سردار جاویدایوب کی مختلف وفود سے گفتگو

اتوار 4 اگست 2013 16:54

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4اگست۔ 2013ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدرآزادکشمیر کے وزیر جنگلات وائلڈلائف سردار جاویدایوب نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے تمام حلقوں میں بنیادی ضروریات کے مطابق عوامی فلاح و بہبود کے منصوبہ جات شروع کیے جائیں گے ،تعلیم، صحت اور روزگار کی بنیادی ضروریات بلا تخصیص فراہم کرنے کیلئے موجودہ حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے، موجودہ حکومت نے خطہ میں تعلیمی پالیسی بنائی ، میڈیکل کالج اور یونیورسٹیوں کا آغاز کیا ہے ،اس طرح کے مزیدبڑے پراجیکٹ آئندہ چند ماہ شروع کئے جائیں گے ،محترمہ بے نظیر بھٹو اور شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات اور افکار پر عمل کرتے ہوئے غریب کو روٹی ، کپڑا اور مکان فراہم کرنے کے منشور پر عملدرآمد کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا جاوید ایوب نے کہا کہ تعلیمی اداروں کا قیام اور موجودہ اداروں کی اپ گریڈیشن اولین ترجیحات میں شامل ہے عوام کو تعلیم کی میعاری سہولیات مہیا کرنے کیلئے تمام وسائل مہیا کرینگے انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی مفاہمتی سیاست اور بہترین حکمت عملی سے نہ صرف عوام کا فائدہ پہنچا بلکہ اسی مفاہمتی پالیسی سے سیاسی جماعتوں کو نئی سیاسی زندگی ملی۔

موجودہ حکومت پر تنقید کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ مفادات کی سیاست کرنے والے جمہوریت کے دشمن ہیں انہیں ذاتی مفادات عزیز ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم کے بہترین مواقع مہیا کرنے کیلئے حکومت تمام وسائل مہیا کرے گی موجودہ حکومت نے خطہ میں تین میڈیکل کالج اور یونیورسٹیوں کی بنیاد رکھ کر ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم سے گہری دلچسپی رکھتی ہے چور دروازے سے اقتدار میں نہیں آئے عوام نے ووٹ کی پرچی سے منتخب کر کے اسمبلی میں بھیجا ہے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کسی بھی قسم کی سستی اور کوتاہی کے متحمل نہیں ہو سکتے

متعلقہ عنوان :