پسرو ر، نالہ ڈیک میں طغیانی،چودہ دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع،سیلابی پانی کھڑا ہونے سے علاقے میں گیسٹرو کی وبا پھیل گئی،متعدد افراد بیمار

اتوار 4 اگست 2013 17:38

پسرو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4اگست۔ 2013ء) پسرور کے نالہ ڈیک میں طغیانی سے چودہ دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا،سیلابی پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے علاقے میں گیسٹرو کی وبا پھیل گئی،متعدد افراد بیمار ہو گئے ۔نالہ ڈیک میں بیس روز میں چوتھی دفعہ آنیوالی طغیانی سے جبو کے،نوادے، مصد گڑھ،چک مچھانہ ،پنجگرائیں ،ککاپن ،کھیون چیمہ،میاں ہرپال،بریار،بانگے سمیت 14 دیہاتوں کا زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو چکا ہے۔

ان دیہاتوں کو جانیوالا لوہے کا عارضی پل بھی ٹوٹ چکا ہے۔متعدد مکانات کی دیواریں گر گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان علاقوں میں رہنے والے مکینوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے جو میڈیکل کیمپ لگائے ہیں وہ ہمارے دیہاتوں سے پانچ پانچ کلومیٹر دور ہیں جہاں پر پہنچنا ہمارے لیے ناممکن ہے۔متعدد افراد گیسٹرو سمیت دیگر وبائی امراض میں مبتلا ہو کر بیمار پڑ گئے ہیں اور انہیں کسی قسم کی بھی طبی امداد فراہم نہیں کی گئی۔تحصیل اور ضلعی انتظامیہ مین روڈ سے ہی فوٹو سیشن کروا کر واپس چلے جاتے ہیں۔متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ دیہاتوں میں ریلیف کیمپ قائم کیے جائیں اور وبائی امراض کو روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں اور نااہل انتظامیہ کو فارغ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :