کم وسائل والے طبقے کیلئے بجلی کے نرخ نہیں بڑھائے گئے ،خواجہ آصف

اتوار 4 اگست 2013 20:53

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اگست۔2013ء) وفاقی وزیر برائے بجلی وپانی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کم وسائل والے طبقے کیلئے بجلی کے نرخ نہیں بڑھائے گئے ۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ میں نجی ٹی وی سے گفت گو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ گرڈ یا فیڈرزکونجی اداروں کو دے دیا جائے ،اس سے بجلی چوری کم ہوگی ،اْن کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں ایک سو 40سے 2سو ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے،خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر 5سو ارب روپے کا قرضہ اتار کر اگلے سال پھر 5سوارب روپے کا قرضہ اتارنا ہے یاادا کرنے ہیں تو یہ غیر دانشمندانہ بات ہوگی۔

متعلقہ عنوان :