ماتلی ،تین روز گزر جانے کے باوجودشہر کی مختلف کالونیوں اور محلوں میں برسات کے پانی کی عدم نکاسی ،گندگی ، غلاظت کے ڈھیر لگ گئے ، متاثرین میں جلدی اور پیٹ کی بیماریاں پھیلنے کا شدید خطرہ لاحق

پیر 5 اگست 2013 20:21

ماتلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5اگست۔ 2013ء) تین روز گزر جانے کے باوجودشہر کی مختلف کالونیوں اور محلوں میں برسات کے پانی کی عدم نکاسی کے باعث گندگی ، غلاظت کے ڈھیر بن گئے ہیں جس سے جلدی اور پیٹ کی بیماریاں پھیلنے کا شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

سڑکوں پر گندگی کے باعث خواتین بچے اوربوڑھوں کو سخت دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ متعلقہ عملے کی سست روی اور ڈیوٹی سے فراری کی وجہ سے صفائی نہ ہوسکی ۔ شہر کی بعض مارکیٹوں میں گندگی کے ڈھیر لگ جانے سے خریداروں کو تکلیف اٹھانا پڑ رہی ہیں ۔ شہریوں نے بالاحکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں صحت صفائی کا نوٹس لیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :