کراچی ،مضر صحت کھانا کھانے سے پانچ بہنیں جاں بحق ، والد اور والدہ سمیت چار افراد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ، وزیر ا علی اور گورنر سندھ کی واقعے کی رپورٹ طلب

منگل 6 اگست 2013 13:04

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6اگست 2013ء ) کراچی میں مضر صحت کھانا کھانے سے پانچ بہنیں جاں بحق ہو گئیں، والد اور والدہ سمیت چار افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، وزیر ا علی اور گورنر سندھ نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔منگل کو پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار کے احسن آباد فیز ٹو میں واقع گھر میں مضر صحت کھانا کھانے سے پانچ بہنیں جاں بحق ہو گئی۔

ان میں بائیس سالہ پارس، انیس سالہ ارم، سولہ سالہ کرن، بارہ سالہ عمبرین اور نو سالہ ثواب شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واقعے میں متاثرہونے والے پچاس سالہ والدغلام مرتضیٰ، پینتالیس سالہ والدہ صفیہ، سترہ سالہ عامر اور تیرہ سالہ مہرالنساء کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زہریلے کھانے سے متاثر ہونے والے غلام مرتضیٰ واٹر بورڈ کے ملازم ہیں۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلٰی سندھ قائم علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ گورنر سندھ نے متاثرہ افراد کو موثر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اظہار افسوس کرتے ہوئیواقعے کو بڑا سانحہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :