گوجرانوالہ:مضر صحت کھانا کھانے سے 8افراد کی حالت غیر

جمعرات 8 اگست 2013 13:49

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اگست۔2013ء)گوجرانولہ مضرِ صحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے سات بچوں سمیت آٹھ افراد کی حالت غیر ہو گئی،متاثرہ خاندان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ کے علاقہ دھلے کے رہائشی محنت کش ندیم کی بیوی ثمینہ نے اپنے بچوں کو دہی بھلے اور چاول کھلائے جس کے بعد ثمینہ بی بی اور اس کے سات بچوں کی حالت غیر ہو گئی ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے متاثرہ خاندان کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔متاثرہ افراد میں پینتیس سالہ ثمینہ، گیارہ سالہ زارُخ،تین سالہ زولقرنین،چار سالہ عاروب،چھ سالہ منزہ ،دس سالہ کنزہ،دو سالہ حضیفہ ،پانچ سالہ حسنین شامل ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ خاندان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔