مشرف نے جہادی قوت کو روک کر بڑی غلطی کی ،آج اسے کہیں ٹھکانہ نہیں مل رہا ،کوئی باشعور انسان مشرف کا وکیل بننے کو بھی تیار نہیں جو اس کا وکیل بنا پھرتا ہے و ہ دماغی طور پر ٹھیک نہیں، پاکستان میں حالیہ سیلاب بھارت کا بھیجا گیا ہے روس کے بعد امریکہ اور انڈیا بھی جہاد کے ذریعے ٹوٹیں گے،جماعت الدعوة پاکستان کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید کا درس قرآن کے بڑے اجتماع سے خطاب

جمعرات 8 اگست 2013 18:45

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8اگست۔2013ء) جماعت الدعوة پاکستان کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے جہادی قوت کو روک کر بڑی غلطی کی ،آج اسے کہیں ٹھکانہ نہیں مل رہا ،کوئی باشعور انسان مشرف کا وکیل بننے کو بھی تیار نہیں جو اس کا وکیل بنا پھرتا ہے و ہ دماغی طور پر ٹھیک نہیں۔ پاکستان میں حالیہ سیلاب بھارت کا بھیجا گیا ہے روس کے بعد امریکہ اور انڈیا بھی جہاد کے ذریعے ٹوٹیں گے۔

(جاری ہے)

وہ یہاں کمپنی باغ اوکاڑہ میں درس قرآن کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ علماء کا طبقہ بھی جہاد کے فلسفے کو نہیں سمجھ سکا امریکی پارلیمنٹ نے جماعت الدعوة کو دہشتگرد تنظیم قرار دیاہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں جہاد کا تصور موجود ہے اسلام جہاد سے پھیلا ہے جہاد کی برکت سے ہی روس ٹوٹا اب جہاد کے ذریعے ہی اسلام دشمن قوتیں امریکہ اور بھارت ٹوٹ جائیں گی۔ اس موقع پر پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے۔