گوجرانولہ ،مضر صحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 7بچوں سمیت 8افراد کی حالت غیر ہو گئی،ہسپتال منتقل

جمعرات 8 اگست 2013 18:46

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8اگست۔2013ء) گوجرانولہ میں مضر صحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 7بچوں سمیت 8افراد کی حالت غیر ہو گئی،متاثرہ خاندان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو گوجرانوالہ کے علاقہ دھلے کے رہائشی محنت کش ندیم کی بیوی ثمینہ نے اپنے بچوں کو دہی بھلے اور چاول کھلائے جس کے بعد ثمینہ بی بی اور اس کے سات بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے متاثرہ خاندان کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔متاثرہ افراد میں 35سالہ ثمینہ، 11 سالہ زارْخ،3 سالہ ذوالقرنین،4 سالہ عاروب،6 سالہ منزہ ،10 سالہ کنزہ،2 سالہ حضیفہ ،5سالہ حسنین شامل ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ خاندان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :