لاہور،ڈینگی نے پھر سر اٹھا لیا، مزید 3 افراد مرض کا شکار ہو گئے

پیر 12 اگست 2013 13:04

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اگست 2013ء) لاہور میں ڈینگی کا مرض پھیلنے لگا،مزید تین افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے۔ گرمی کی شدت میں کمی اور بارشوں کے کھڑے پانی کے باعث ڈینگی تیزی سے پنپنے لگا ہے،شہر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے تین نئے مریض داخل ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈینگی کا شکار ہونے والوں میں شرق پور کی رہائشی آٹھ سالہ ملائیکہ جناح ہسپتال جبکہ چھبیس سالہ رضا اور چودہ سالہ صبا میو ہسپتال میں داخل ہیں۔پنجاب میں اب تک رواں سال میں بائیس افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :