تمام تر کوششوں کے باوجود ڈبلیو ایچ او پاکستان کو پولیو فری بنانے میں کامیاب نہ ہو سکا، شمالی وزیرستان میں پولیو کے نئے کیس کی تصدیق ‘پاکستان میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 24 ہوگئی

پیر 12 اگست 2013 13:49

میران شاہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 12اگست 2013ء) اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او) پاکستان کو پولیو فری بنانے میں کامیاب نہ ہو سکا ‘ شمالی وزیرستان میں پولیو کے نئے کیس کی تصدیق ‘پاکستان میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 24 ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل میران شاہ شمالی وزیرستان کے گاوٴں رسول خیل کے رہائشی بادشاہ گل کی 18 ماہ کی بیٹی عائشہ بی بی پولیو کے موذی مرض کا شکار ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچوں میں سب سے زیادہ تعداد فاٹا کی ہے جہاں اس سال 14 بچے اس مرض سے متاثر ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر خیبر پختونخوا میں 5، سندھ میں 3 اور پنجاب میں 2 بچے پولیو سے متاثر ہوئے ہیں