سابق امریکی صدر بش سینئرصحت یابی کے بعد ہسپتال سے فارغ

منگل 13 مارچ 2007 13:01

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ہ ترین۔13مارچ۔2007ء) سابق امریکی صدر بش سینئر کوصحت یابی کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے ۔ امریکی ٹی وی کے مطابق لاس اینجلس میں گالف کھیلتے ہوئے سابق صدر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی جس کے باعث انھیں ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ۔

(جاری ہے)

جہاں سابق صدر بش سینئر کے مکمل معائنے کے بعد انہیں ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ 82 سالہ بش سینئر موجودہ امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے والد اور سب سے زیادہ عمر رسیدہ سابق صدر بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :