پنجاب حکومت پرانے ٹائرز کی ری سائیکلنگ سمیت سے انرجی پیدا کرنے کے لئے یونٹ قائم کرے گی ‘ ماہرین سے مشاورت کے بعدٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جائیں گے محکمہ کی طرف سے 267صنعتی یونٹوں کو لیگل نوٹس جاری کر دےئے جائیں گے وزیر اعلیٰ کی طرف سے صرف منظوری کی دیر ہے ‘آبادی میں آنے والے ایسے صنعتی یونٹ جو ماحول کو آلودہ کرنے اور انسانی صحت کو خراب کرنے والے تمام یونٹوں کو کے لئے حکومت 50ایکڑ اراضی سندر اسٹیٹ میں خریدرہی ہے جس میں ایسے یونٹوں کو 4ماہ کے اندر شفٹ ہونے کے لئے کہا جائے گا، صوبائی وزیر صنعت چوہدری محمد شفیق کاپنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سوالوں کے جواب

جمعہ 16 اگست 2013 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 16اگست 2013ء) صوبائی وزیر صنعت چوہدری محمد شفیق نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پرانے ٹائرز کی ری سائیکلنگ سمیت سے انرجی پیدا کرنے کے لئے یونٹ قائم کرے گی ‘ ماہرین سے مشاورت کے بعدٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جائیں گے محکمہ کی طرف سے 267صنعتی یونٹوں کو لیگل نوٹس جاری کر دےئے جائیں گے وزیر اعلیٰ کی طرف سے صرف منظوری کی دیر ہے ‘آبادی میں آنے والے ایسے صنعتی یونٹ جو ماحول کو آلودہ کرنے اور انسانی صحت کو خراب کرنے والے تمام یونٹوں کو کے لئے حکومت 50ایکڑ اراضی سندر اسٹیٹ میں خریدرہی ہے جس میں ایسے یونٹوں کو 4ماہ کے اندر شفٹ ہونے کے لئے کہا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ممبران ے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ20منٹ کی تاخیر سے 10بجکر20 منٹ پر شروع سپیکر پنجاب اسمبلی کی صدارت میں شروع ہوا ۔ اجلاس میں محکمہ صنعت و سرمایہ کاری کے بارے میں سوال کئے گئے اور ان کے جوابات دے گئے ۔ سوالوں کے جوان متعلقہ وزیر انڈسٹری و سرمایہ کاری چوہدری محمد شفیق نے دیے ۔

صوبائی وزیر نے رکن اسمبلی میاں نصیر کے سوال کے جواب میں کہا کہ شالیمار ٹاوٴن میں کل24سٹیل ملیں ہیں اورگو کہ ٹائر جلانا قنونی جرم ہے لیکن ان ملوں کو ضلعی حکومت کی طرف سے ان ملوں کو وہاں سے منتقل کرنے کے لئے کوئی احکامات جاری نہیں کئے گئے ،تاہم 11ملوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے اور انہیں باقاعدہ نوٹسز بھی جاری کے گئے ہیں۔انہوں نے یوان کو بتایا کہ محکمہ صنعت کی طرف سے پنجاب بھر کا ایک بھر پور سروے کروایا گیا ہے جس کے مطابق 267انڈسٹریل یونٹ یا تو غیر قانونی ہیں یا پھر وہ ماحول کو آلودہ کررہی ہیں ، اور یہ سروے رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیجی جا رہی ہے اور ان کی منظوری کے بعد مذکورہ صنعتی یونٹوں کو لیگل نوٹسز بھیجے جائیں گے۔

انہوں نے ایوان کو یہ بھی بتایا کہ ایک سمری تیار کی گئی ہے اور اسے حتمی منوری کے لئے وزیرا علیٰ کو بھیجی جائے گی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ محکمہ کی طرف سے لاہور سندر اسٹیٹ میں50ایکڑ اراضی خریدی جاے گی جس کے بعد لاہور میں آبادی کے اندر آجانے والے ایسے صنعتی یونٹوں کو جو ماحول کو آلودہ کرنیکا باث بن رہے ہیں کوکہا جائے گا کہ وہ4ماہ کے اندر اندر اپنی ملوں کو وہاں شفٹ کرلیں۔

صوبائی وزیر نے ایوان کو یہ بھی بتایا کہ اس وقت پنجاب بھر میں 17857صنعتی یونٹ ہیں جن میں410سٹیل ملیں ہیں اور صرف لاہور میں تیں سو سٹیل ملیں موجود ہیں ۔ ایک ضمنی سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چونکہ پاکپتن میں کوئی سرکاری جگہ موجود نہیں جس کی وجہ سے وہاں کوئی ٹیخنیکل ادارہ قائم نہیں کیا گیا اگر کوئی وہاں جگہ وقف کردے تو محکمہ اپنے قواعد و ضوابط کے مطابق دیکھ کر وہاں ادارہ قائم کرے گااس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر موصوف سے سفارش کی کہ اگر وہاں کے ممبر اسمبلی کسی سے جگہ لے دیں تو پاکپتن میں ٹیکنیکل ادارہ ضرور قائم کردیں ۔

اعجاز احمد خان کے ضمنی سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ملازمتوں سے پابندی ختم ہوگی ضلع راوالپنڈی میں ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں خالی آسامیاں پر کر لی جائیں گی ۔ ڈاکٹر وسیم کے سوال کہ کیا عربی زبان کے سیکھنے کے لے بھی لوگوں کو کوئی سہولت مہیا کرنے کا ارادہ ہے ؟ جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر رولز نے ہمیں اجازت دی تو ایسا ضرور کریں گے۔ایک اور ضمنی سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رولز کے مطابق کسی انڈسٹیل اسٹیٹ میں ٹیکنیکل ادارے قائم نہیں کئے جاتے۔