گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر پولیو مہم منسوخ کردی گئی، پولیو مہم منسوخ ہونے سے 50ہزار بچے پولیو قطروں سے محروم رہ جائیں گے

پیر 19 اگست 2013 17:39

گلگت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 19اگست 2013ء) گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر پولیو مہم منسوخ کردی گئی ‘پولیو مہم منسوخ ہونے سے 50ہزار بچے پولیو قطروں سے محروم رہ جائیں گے۔

(جاری ہے)

پولیومہم کے صوبائی پروگرام منیجرڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ دیامر میں سیکیورٹی کی صورت حال تسلی بخش نہیں دیامرمیں پولیو ٹیموں کے عدم تحفظ کے باعث مہم منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر دیامر اورڈی ایچ اودیامر نے بھی پولیو مہم روکنے کے لئے تحریری درخواست کی تھی، انہوں نے بتایا کہ پولیو مہم منسوخ ہونے سے 50ہزار بچے پولیو قطروں سے محروم رہ جائیں گے۔واضح رہے کہ دیامر پولیو کے حوالے سے حساس ضلع ہے جہاں ماضی میں پولیو کے کئی کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :