کراچی میں پولیو مہم سیکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ ، انتظامیہ پولیو مہم ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام

پیر 19 اگست 2013 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19اگست۔ 2013ء) کراچی میں شروع ہونیوالی پولیو مہم سیکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ کردی گئی ، انتظامیہ پولیو مہم ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم نہ کرسکی ، فول پروف سیکیورٹی ملنے تک پولیو مہم شروع نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز کراچی مین شروع ہونیوالی پولیو مہم سیکیورٹی خدشات اور نفری کی کمی کے باعث ملتوی کردی گئی ، کراچی کے علاقوں سرجانی ٹاؤن ، منگھو پیر ، سہراب گوٹھ ، گڈ اپ ٹاؤن سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کی خاطر نفری نہ پہچنے پر پولیو مہم منسوخ کردی گئی ۔

انتظامیہ سے ای ڈی اور صحت نے دو ہزار اہلکاروں کی نفری سیکیورٹی کی غرض سے طلب کی تھی تاہم مختلف علاقوں میں اہلکاروں کے نہ پہنچنے پر پولیو مہم منسوخ کردی گئی ۔ ای ڈی او صحت کے مطابق جب تک فول پروف سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی پولیو مہم شروع نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :