پاک نیپال مشترکہ اقتصادی فورم کا دو روزہ اجلاس کامیابی سے اختتام پذیر ہوا ہے ، اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین آزاد تجارتی معاہدے سمیت تجارت ، آئی ٹی ، ٹیلی کام ، صحت ، تعلیم ، پوسٹل سروسز ، توانائی ، زراعت اور ہوا بازی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ میں کافی پیشرفت ہوئی ہے ، اسحق ڈار ،پاک نیپال مشترکہ اقتصادی فروغ کے اجلاس تمام بنیادی ایشوز پر مثبت بات چیت ہوئی ، دونوں ممالک کے نجی شعبے کے مابین تعاون پر اتفاق ہوا ،پاکستانی حکومت نیپال کی ٹیکنیکل سپورٹ کرے گی ،شنکر پرشاد کوئرالہ ،پاک نیپال مشترکہ اقتصادی فورم کے اجلاس کے بعد پاکستانی اور نیپالی وزرائے خزانہ کی مشترکہ پریس کانفرنس

منگل 20 اگست 2013 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20اگست۔ 2013ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاک نیپال مشترکہ اقتصادی فورم کا دو روزہ اجلاس کامیابی سے اختتام پذیر ہوا ہے ، اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین آزاد تجارتی معاہدے سمیت تجارت ، آئی ٹی ، ٹیلی کام ، صحت ، تعلیم ، پوسٹل سروسز ، توانائی ، زراعت اور ہوا بازی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ میں کافی پیشرف ہوئی ، نیپال کے وزیر خزانہ شنکر پرشاد کوئرالہ نے کہا کہ پاک نیپال مشترکہ اقتصادی فروغ کے اجلاس تمام بنیادی ایشوز پر مثبت بات چیت ہوئی ، دونوں ممالک کے نجی شعبے کے مابین تعاون پر اتفاق ہوا ہے جبکہ پاکستانی حکومت نیپال کی ٹیکنیکل سپورٹ کرے گی ۔

وہ منگل کو نیپالی وفد کے سربراہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اسحق ڈار نے کہا کہ پاک نیپال مشترکہ فورن کے چھٹے اجلاس میں دونوں ملکوں کے مابین آزاد تجارت کے معاہدے کا مسودہ نیپالی وفد کے حوالے کیا گیا جبکہ اس پر کافی حوصلہ افزا پیشرف ہوئی ہے ۔ اس کو حتمی شکل دینے کیلئے دونوں ملکوں کی تجارتی کمپنیوں کا اجلاس منعقد ہو گاجبکہ وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری نیپال ملکر دنوں ملکوں کے مابین جن شعبوں میں باہمی تجارت کو فروغ دیا جا سکتاہے کی نشاندہی کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ دوران اجلاس نیپالی وفد کو دونوں ملکوں کے متبادلہ تونائی بورڈز کے مابین مجوزہ مفاہمت کی یاداشت کا مسودہ پیش کیا گیا تا کہ دونوں ملکوں کے مابین متبادل تونائی کے شعبے میں تعاون کو بڑھایا جا سکے ۔ دونوں ملکوں کے مرکزی بینکوں کے مابین مفاہت کی یاداشت کا مسودہ ایک دوسرے کو پیش کرنے کا فیصلہ بھی ہواہے تاکہ دونوں ملکوں کے مابین تجارت کو فروغ دیا جا سکے ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے وفود نے زراعت کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت کی ہے جبکہ مشرکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس 28، 29اگست کو اسلام آباد میں ہو گا ۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے مابین فضائی رابطوں کیلئے مسافر اور کارگو پروازیں بڑھانے پر اتفاق ہواہے ۔ اس موقع پر نیپال کے وزیر خزانہ شنکر پرشاد کوئرالہ نے کہا کہ پاک نیپال مشترکہ اقتصادی فورم کا اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہواہے ۔

دو روزہ اجلاس میں تمام بنیادی ایشوز بالخصوص دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی جبکہ دونوں ملکوں نے نجی شعبے کے درمیان روابط استوار کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ علاوہ ازیں حکومت پاکستان نیپال کی ٹیکنیکل سپورٹ جاری رکھے گی جبکہ پاک نیپال مشترکہ اقتصادی فورم کے آئندہ اجلاس باقاعدگی سے منعقد کرنے پر اتفاق ہواہے ۔ واضحرہے کہ پاک نیپال مشترکہ اقتصادی فورم کا اجلاس 19سے 20اگست کو جاری رہا جس میں دونوں ملکوں کے وزرائے خزانہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :