پاک آرمی کے منہ توڑ جواب دینے پر انڈین فوجی باؤلے ہوگئے ‘کوٹلی میں سول آبادی پر نزلہ گرانا شروع کردیا ، نکیال سیکٹر میں بھارتی گولہ باری سے درجنوں مکانوں کو ملیا میٹ ‘8افراد زخمی ، درندہ صفت افواج کی فائرنگ و شیلنگ سے درجنوں بھینس ، بیل ، بچھڑے اور دیگر جانور ہلاک

جمعرات 22 اگست 2013 14:25

کوٹلی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 22اگست 2013ء ) پاک آرمی کے منہ توڑ جواب دینے پر انڈین فوجی باؤلے ہوگئے ‘کوٹلی میں سول آبادی پر نزلہ گرانا شروع کردیا ‘ نکیال سیکٹر میں بھارتی گولہ باری سے درجنوں مکانوں کو ملیا میٹ ‘8افراد زخمی ‘ درندہ صفت افواج کی فائرنگ و شیلنگ سے درجنوں بھینس ، بیل ، بچھڑے اور دیگر جانور ہلاک ۔ لوگوں شدید زخمی جانوروں کو ذبح کردیا ۔

بھارتی فوج نے صرف اسی پر اکتفا نہ کیا ، سرحدی علاقوں میں کھلونا بم پھینک دیئے تاکہ بچے موت کی وادی میں پہنچ جائیں ۔ اس سے قبل دریائے پونچھ میں بھارتی تعداد میں بارودی سرنگیں پھینک دی تھی جس سے دو افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ سیلابی پانی میں لوگوں نے لکڑیاں پکڑنا چھوڑ دیں۔ دوبارہ دریائے پونچھ میں بارودی مواد پھینک دی ا۔

(جاری ہے)

حکام نے دریا کے کنارے رہنے والوں کو آگاہ کیا ہے کہ نامعلوم چیز کو ہاتھ نہ لگائیں بلکہ حکام کو اطلاع دیں ۔

اس سے قبل مہلک زہریلے توپ خانہ سے گولہ باری کی ۔ درختوں کے پتے کھانے سے جانور ہلاک ہوئے ۔ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کی زد میں آنے والی مقامی آبادی نقل مکانی کر چکی ہے ۔ اب دور دراز کے مکانوں پر گولہ باری کی جارہی ہے تاکہ عوام علاقہ کو انتظامیہ اور حکومت کے خلاف بدظن کیا جاسکے ،مگر عوام علاقہ کے حوصلے بلند ہین ۔ وہ محافظوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل رہے ہیں ۔ عوام علاقہ نے کہا کہ جانوروں پر بھی فائرنگ کرنیوالی درندہ صفت فوج کو لگام دی جائے اور بین الاقوامی قانون کے تحت مقدمہ چلایا جائے ، ظالمانہ درندگی سے لوگوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے بلکہ زیادہ جاندار ہوں گے ۔