ہرارے، پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بخار میں مبتلا

جمعرات 22 اگست 2013 20:39

ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22اگست۔ 2013ء) زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز سے قبل پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بخار میں مبتلا ہوگئے۔ محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے ہرارے میں پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے ذرائع کے مطابق ہرارے پہنچنے کے بعد سے شاہد آفریدی کو بخار ہے اور وہ زیادہ وقت آرام کرکے گزار رہے ہیں۔ البتہ وہ پرامید ہیں کہ جمعے کو پہلے ٹی ٹوئنٹی تک فٹ ہوجائیں گے۔ پاکستان ٹیم کے دوسرے پریکٹس سیشن میں بھی کپتان محمد حفیظ اور اوپنر احمد شہزاد نے شرکت نہیں کی۔ دونوں کیربین لیگ کھیلنے کے بعد ہرارے پہنچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :