میری حکومت نئی نسل کی خوشحالی ، ترقی کیلئے ملک میں تعلیم اور صحت کے شعبہ کو فروغ دے رہی ہے ،جمہوری حکومت عوام کو کم سے کم وقت میں بہتر زندگی گزارنے کے لئے تمام سہولیات دینے کے لئے پر عزم ہے ، پاکستان کے تعلیمی شعبے کی ترقی کیلئے برطانیہ کی خدمات قابل تحسین ہیں، وزیراعظم نواز شریف کی برطانوی نمائندے سے ملاقات میں بات چیت

جمعہ 23 اگست 2013 20:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23اگست۔ 2013ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میری حکومت نئی نسل کی خوشحالی ، ترقی کیلئے ملک میں تعلیم اور صحت کے شعبہ کو فروغ دے رہی ہے ،جمہوری حکومت عوام کو کم سے کم وقت میں بہتر زندگی گزارنے کے لئے تمام سہولیات دینے کے لئے پر عزم ہے ، پاکستان کے تعلیمی شعبے کی ترقی کیلئے برطانیہ کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔

وہ جمعہ کو برطانیہ کے خصوصی نمائندے سرمائیکل باربرسے ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔ ملاقات میں سرکاری تعلیمی اداروں کے نظام میں بہتری لانے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ آصف، برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن اور دیگر بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

اس دوران سرکاری تعلیمی اداروں کے نظام میں بہتری اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جمہوری حکومت عوام کو بہتر زندگی گزارنے کے لئے تمام سہولیات دینے کے لئے پر عزم ہے۔

انہوں نے کہاکہ نئی نسل کی خوشحالی اور ترقی کیلئے ملک میں تعلیم اور صحت کے شعبہ کو فروغ دے رہے ہیں، وزیراعظم نے تعلیم کے شعبہ میں برطانیہ کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا، ملاقات میں سرکاری سکولوں میں تعلیم کا نظام بہتر بنانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم نواز شریف نے کہا بہتر حکمت عملی سے ہی صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ترقی ممکن ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بہتر حکمت عملی سلے ہی صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری ممکن ہے ہنر مند اور تعلیم یافتہ افرادی قوت سے ترقی اور خوشحالی مل سکتی ہے۔