سرگودھا ‘سول ہسپتال میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو نہ پایا جا سکا‘8 مریض جھلس گئے

ہفتہ 24 اگست 2013 15:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24اگست۔ 2013ء)سرگودھا کے سول ہسپتال میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو نہ پایا جا سکا‘8 مریض جھلس گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے سول اسپتال چوک کے قریب پرائیوٹ میڈیکل کمپلیکس میں آگ لگ گئی ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے اسپتال میں زیرعلاج 8 مریض جھلس گئے،فائربریگیڈ حکام کے مطابق اسپتال کے جنریٹر روم میں لگنے والی آگ پھیل گئی، فائربریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔