امریکی ایتھلیٹ ٹائی سن گے پر ممنوعہ ادویات کا استعمال ثابت

ہفتہ 24 اگست 2013 15:38

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24اگست۔ 2013ء) امریکی ایتھلیٹ ٹائی سن گے پر ممنوعہ ادویات کا استعمال ثابت ہوگیا ۔دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امریکن اسپرنٹر ٹائیسن گے کا ڈوپ ٹیسٹ ممنوعہ ادویات کے استعمال کی وجہ سے مثبت آیا۔

(جاری ہے)

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ثابت ہوگیا ہے کہ ٹائی سن گے نے ممنوعہ اسٹرائیڈز کا استعمال کیا جو واڈا کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ تیس سالہ ٹائی سن گے کو معطل کیا جاچکا ہے اور اب ان کے خلاف سخت پابندی لگنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :