لاڑکانہ ، کچے کے مزید 20دیہات میں پانی داخل ہوگیا،سندھ اور پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افرادمختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

ہفتہ 24 اگست 2013 15:39

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24اگست۔ 2013ء) دریائے سندھ میں پانی کی سطح بڑھنے سے لاڑکانہ میں کچے کے مزید 20دیہات میں پانی داخل ہوگیا ،سندھ اور پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افرادمختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔ہفتہ کولاڑکانہ میں نصرت اور عاقل آگانی لوپ بندوں پر پانی کا دباو بڑھ گیا، جس کے بعد کچے کے علاقوں میں مزید 20دیہات میں پانی داخل ہوگیا ۔

متاثرہ دیہات کے لوگ کھلے آسمان تلے بییارو مددگارامداد کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

دریائے سندھ میں سکھر بیراج پراونچے اور کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ہیڈ تریموں اور ہیڈ سدھنائی سے دریائے چناب میں آنے والا سیلابی ریلا ہیڈ پنجند میں داخل ہو گیا ہے جس کے بعد مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے کئی دیہات متاثر ہوئے۔ کوٹ مٹھن اور روجھان کے علاقے دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے حفاظتی بندوں کے ٹوٹنے کا خطرہ پیداہوگیا ۔ راجن پور کی متاثرہ 3یونین کونسلوں میں سیلاب کے آلودہ پانی سے جلدی اور پیٹ کے امراض میں سب سے زیادہ بچے متاثر ہوگئے۔