سوات ،ڈینگی نے سنگین صورت حال اختیار کر لی ہے ،سیدوشریف اسپتال میں داخل سو مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

ہفتہ 24 اگست 2013 21:19

سوات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24اگست۔ 2013ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں ڈینگی وائرس نے سنگین صورت حال اختیار کر لی ہے اور سوات کے سیدوشریف اسپتال میں داخل سو مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی، مزید افراد کے نمونے ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سید و شریف اسپتال کے تر جما ن ڈاکٹر شاہ دوراں کے مطا بق جن مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں 20 خواتین بھی شامل ہیں۔مزید مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔اسپتال ترجمان کے مطابق متاثرہ افراد میں زیادہ تر کا تعلق مینگورہ، مٹہ، چار باغ اور کبل سے ہے۔

متعلقہ عنوان :