مصر ،اسکندریہ میں 7 منزلہ عمارت گر نے سے میاں بیوی سمیت 5افراد ہلاک ، متعدد زخمی

پیر 26 اگست 2013 13:38

قاہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 26اگست 2013ء ) مصر کے شہر اسکندریہ میں 7 منزلہ عمارت گر نے سے میاں بیوی سمیت 5افراد ہلاک ، متعدد زخمی جبکہ کئی افراد ملبے تلے دب گئے ،ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد متعدد افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا ۔پیر کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر کے تاریخی شہر اسکندریہ میں ایک 7منزلہ عمارت گرنے سے میاں بیوی سمیت 5افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق گرنے والی رہائشی عمارت پرانی اور خستہ حال تھی۔رپورٹ کے مطابق عمارت کے ساتھ ایک اور بلڈنگ بنائی جا رہی ہے اور اسی وجہ سے یہ عمارت اچانک دھماکے سے گر گئی۔ واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ملبے تلے دبے افراد کو نکالنا شروع کر دیا اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔ مسلسل کوششوں کے بعد ریسکیو اہلکار متعدد افراد کو ملبے سے زندہ نکالنے میں کامیاب ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :