پنجاب:ڈینگی کے مزید 22 کیسز سامنے آگئے

پیر 26 اگست 2013 14:21

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26اگست 2013ء) پنجاب میں ڈینگی کا مرض روز بروز شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بائیس کیسز سامنے آ گئے،آٹھ ماہ کے دوران مریضوں کی تعداد سولہ سو سے تجاویز کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق آٹھ ماہ کے دوران لاہور اورشیخوپورہ میں سب سے زیادہ افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے۔پنجاب میں مسلسل بارشوں کے باعث ڈینگی کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔رواں سال ابتک ڈینگی کے ایک ہزارچھ سوسڑسٹھ کیسزسامنے آئے اور اس دوران لاہور میں انیس،شیخوپورہ سولہ اورفیصل آباد میں چار مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق بھی ہوئی۔لاہور میں ڈینگی سے متاثرہ بیشتر مریضوں کا تعلق راوی ٹاون اور شادباغ سے ہے۔

متعلقہ عنوان :