بور ے والا،حبیب کالونی میں دومنزلہ مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق

پیر 26 اگست 2013 20:43

بور ے والا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26اگست۔ 2013ء) حبیب کالونی میں دومنزلہ مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق جبکہ دوسری بیٹی ،بہو اور کمسن پوتا ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق حبیب کالونی بوریوالا گلی نمبر 8کے رہائشی سیاسی سماجی رہنما محمد یوسف رحمانی سودا سلف کی خریداری کیلئے بازار گئے ہوئے تھے گھر کی دوسری منزل پران کی بیوی ،بیٹیاں اور بہو خانہ داری میں مصروف تھے کہ ساڑھے گیارہ بجے اچانک گھر کی عمارت خوفناک انداز میں زمین بوس ہو گئی اور تمام اہل خانہ ملبے تلے دب گئے اہل محلہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم اور نوجوان نے ملبہ ہٹایا تو ملبے کے نیچے سے یوسف رحمانی کی بیوی صغریٰ بی بی اور 16سالہ بیٹی رقیہ بی بی جوکہ جاں بحق ہو چکی تھیں ان کی نعشیں نکال لی گئیں جبکہ ملبہ کے نیچے دب کر شدید زخمی ہونے والی ان کی دوسر ی بیٹی شازیہ بی بی زوجہ افتخار احمد اس کے اڑھائی سالہ کمسن بیٹے ذیشان اور یوسف رحمانی کی جواں سال دوسری بیٹی 20سالہ مریم کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بوریوالامیں داخل کروا دیا گیا جہاں ان کی حالت اب بہتر بیان کی جاتی ہے سانحہ کی خبر ملتے ہی مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی بوریوالا چوہدری نذیر ارائیں ،مسلم لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی بوریوالا چوہدری ارشاد احمد ارائیں ، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد اور ٹی ایم او چوہدری ایم بی مظہر اور مسلم لیگی عہدید اروں ،کارکنوں کی کثیر تعداد ہسپتال پہنچ گئی اور زخمیوں کی عیادت کی انہوں نے یوسف رحمانی کے زمین بوس گھر کا بھی جائزہ لیا اور اس سانحہ پر ان سے اظہار ہمدردی کیا بتایا جاتاہے کہ ان کے پڑوسی محمد نعیم ولد عبدالطیف اپنے پرانے مکان کی کھدائی کر کے وہاں دوکانیں تعمیر کر رہے تھے کہ یوسیف رحمانی کی گھر کی کچی بنیادیں ہل گئیں اور سارا گھر ماتم کدہ بن گیا ۔