بھارت ،سونیا گاندھی کی طبیعت بحال، ہسپتال سے فارغ

منگل 27 اگست 2013 13:57

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27اگست 2013ء ) بھارت کی سرکاری جماعت کانگریس کی رہ نما سونیا گاندھی کی طبیعت بحال ہونے پر انہیں ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد ان کی طبعیت تسلی بخش قرار دے دی تھی تاہم طبیعت مکمل طور پر بحال ہونے کے بعد انہیں نئی دلی ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ شب پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران سونیا گاندھی کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی تھی جس پر پارلیمنٹ کی کارروائی روک دی گئی تھی۔ راہول گاندھی اور دیگر ساتھیوں نے سہارا دے کر سونیا گاندھی کو گاڑی تک پہنچایا جہاں سے انہیں اسپتال شفٹ کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :