پیرمحل ،برائلر مرغیوں کی غلاظت اکھٹی کرنے والی گاڑیاں شہریوں کے دردسر بن گئی ،تعفن سے شہری سانس کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

منگل 27 اگست 2013 17:06

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27اگست 2013ء ) برائلر مرغیوں کی غلاظت اکھٹی کرنے والی گاڑیاں شہریوں کے دردسر بن گئی ،تعفن سے شہری سانس کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ،مرغیوں کا کچرا اکھٹا کرنے کے لیے کھلے ڈرم او رموٹرسائیکل رکشہ پر کھلے عام رکھے ہوئے ڈرم سرعام بیماریاں پھیلانے لگے تعفن اور بدبو سے شہریوں کی زندگی اجیرن تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور اردگرد دیہاتوں میں لگائے گئے برائلر سیل سنٹروں سے کھلے منہ والے ٹرالر ، موٹرسائیکل رکشے آلائشیں غلاظت ، اکھٹاکرکے انہیں اپنے گھروں میں رکھے ڈرموں میں رکھ لیتے ہیں جس سے نہ صرف ان راستوں کے مکین سخت تعفن کا شکار ہوجاتے ہیں جہاں جہاں سے یہ گاڑیاں یا موٹرسائیکل رکشے گذرتے ہیں بلکہ ان محلہ جات کے مکین سخت مشکلات کا شکار ہے جن گھروں میں یہ آلائشیں محفوظ کی جاتی ہے سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور شہریوں کو برائلر کی آلائشیں اکھٹی کرنے والی گاڑیوں سے نجات دلائی جائے