بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں اور حکومتوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی منتیں کرنے کے بجائے کاروبار دوست پالیسیوں کا اجراء ضروری ہے، حکومتوں اور سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح د ی جائے ، ون ونڈو نظام کے ذریعے ہجرت کرنیوالے کاروباری طبقہ کو پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں دی جائیں،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کی ذیلی کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر کریم احمد خواجہ کا اجلاس سے خطاب

منگل 27 اگست 2013 22:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27اگست۔ 2013ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کی ذیلی کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر کریم احمد خواجہ نے کہا کہ یورپ اسلامی ممالک اور چین کی سرمایہ کار کمپنیوں اور حکومتوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے منتیں کرنے کی بجائے اپنے آباواجداد کی سرزمین سے ہجرت کرنے والے چاروں صوبوں کے کاروباری طبقہ کیلئے ملک میں کاروبار دوست پالیسوں کا اجراء ضروری ہے ۔

وہ منگل کے روز پارلیمنٹ ہاوٴس میں منعقدہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس میں چیئر مین سرمایہ کاری بورڈ کے چیئر مین ڈاکٹر محمد زبیر ، خارجہ ، تجارت ، داخلہ کی وزارتوں کے اعلیٰ حکام کے علاوہ چاروں صوبوں کے سر مایہ کاری بورڈ ز کے سربراہان نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ قیام پاکستان کے وقت ہجرت کر جانے والے پاکستانی خاندانوں کے امراء اور انکی چوتھی نسل یورپ اسلامی ممالک اور افریقی میں اربوں روپے کی سر مایہ کاری کے ذریعے کاروبار کر رہے ہیں لیکن پاکستان سے ہجرت کر کے ہندوستان جانے والے ان ہندوستانی شہریوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی سہولیات دینے کیلئے ریاستی اداروں اور بالخصوص وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے قوانین میں تبدیلی کی ضرورت ہے ۔

کنوینر کمیٹی ڈاکٹر کریم خواجہ نے کہا کہ پنجاب سے ہجرت کرنے والے پاکستانی کینیڈا ، امریکہ اور برطانیہ میں اہم حکومتی عہدوں پر فائز ہیں سندھ اور بلوچستان سے جانے والے اسلامی ممالک میں بڑی کاروباری کمپنیوں کے مالک ہیں ۔ حکومتوں اور سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے ون ونڈو نظام کے ذریعے ہجرت کرنیوالے کاروباری طبقہ کو پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں دی جائیں۔ ڈاکٹر کریم خواجہ نے ہدایت کی کہ وزارت داخلہ ، خارجہ ، تجارت و خزانہ کے حکام کا مشتر کہ اجلاس بلا کر بیرونی سرمایہ کاری کے لئے کاروبار دوست پالیسی وضح کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :