صوابی، اساتذہ کا پولیو مہم میں ڈیوٹی انجام دینے سے انکار

بدھ 28 اگست 2013 21:17

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28اگست۔ 2013ء) صوابی کی سرکاری سکول کے اساتذہ نے پولیو مہم میں ڈیوٹی انجام دینے سے انکار کر دیا۔ اس سلسلے میں پابینی ، پنجمن ، بوقہ، جھنڈا اور وادی کنڈ کے دیگر مضافات کے سرکاری سکول کے چالیس رکنی اساتذہ وفد نے بدھ کے روز ڈی سی او صوابی کے ساتھ ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اور ان کو پولیو ڈیوٹی کے دوران عدم تحفظ کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی انجام دینا محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے اس کا محکمہ تعلیم کے ساتھ تعلق نہیں ہے۔

اس لئے ہم اساتذہ کسی صورت پولیو مہم میں ڈیوٹی انجام نہیں دینگے۔ جب کہ حال ہی میں جن اساتذہ نے پولیو مہم میں ڈیوٹی انجام دی ہے وہ انکو تحفظ حاصل نہیں رہا ہے۔ جس کی وجہ سے رمضان المبارک سے قبل موضع پابینی میں پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والا ایک سکول کا استاد اور بی ایچ یو کا ایک ڈسپنسر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوچکا ہے یاد رہے کہ ضلع صوابی میں تحصیل کی سطح پر مرحلہ وار پولیو مہم جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :