منڈی بہاؤالدین، شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، ہسپتالوں میں مریض پریشان

بدھ 28 اگست 2013 21:20

منڈی بہاؤالدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28اگست۔ 2013ء) منڈی بہاؤالدین میں شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہسپتالوں میں مریض پریشان، بچوں ، بوڑھوں اور خواتین کا برا حال، کاروباری سرگرمیاں ٹھپ،تفصیلات کیمطابق گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ کے ساتھ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے اس پر مزید ستم یہ ہے کہ جب کئی گھنٹے بعد بجلی آتی ہے تو وہ ٹرپ کر جاتی ہے۔

(جاری ہے)

حبس کے ساتھ بجلی نہ ہونے سے ہسپتالوں میں پڑے مریضوں ، چھوٹے معصوم بچوں ، بوڑھوں اور خواتین کا بھی برا حال ہے جبکہ بچوں سمیت کئی افراد شدید گرمی کے باعث بیمار پڑ گئے ہیں ،عوامی سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بجلی کی بدترین اور غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کو فی الفور بند کرائیں۔

متعلقہ عنوان :